ورلڈ الیون نے پاکستان سے دہشت گردی کے دھبے دھو دیئے،احسن اقبال

لاہور جدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا امن برباد ہوچکا تھا اب امن ہے ۔ 2013ئ میں پاکستان شدید بحرانوں کا شکار تھا ،آج دہشت گردوں کی کمر توڑی جاچکی ہے ۔پاکستان نے 4سال میں ترقی کی ۔پاکستان میں ورلڈ الیون کا آنا بہت بڑی کامیابی ہے ۔کراچی کے لوگ بھی جلد عالمی کرکٹ کے مقابلے دیکھ سکیں گے ۔ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر سیکورٹی انتظامات بہتر تھے ۔کوشش ہے کہ ہم پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی کھیلوں کے میدان آباد کریں ۔ورلڈ الیون نے پاکستان سے دہشت گردی کے دھبے دھو دیئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.