ہونہہ۔۔۔یہ منہ اور مسور کی دال‘ حسینہ عالم نے دل توڑدیا

sexy actress

ممبئی جدت ویب ڈیسک سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ کی سپر اسٹار ایشوریا رائے اور انیل کپور کی آنے والی فلم’ ’فنے خان‘‘ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔خبریں ہیں کہ انیل کپور اور ایشوریا رائے جیسے اداکاروں کی اس فلم میں قدرے نئے اور غیر مقبول اداکار رنگاناتھ مدھاون نے 15 دن کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے طلب کیا تھا۔خیال رہے کہ رنگاناتھ مدھاون نے عامر خان کی بلاک بسٹر تھری ایڈیٹ سے شہرت حاصل کی تھی، تاہم اب تک وہ ماسوائے چند فلموں کے کوئی اچھی فلم نہیں دے سکے۔’’فنے خان‘‘ رومانٹک کامیڈی فلم ہے جو 2000 میں آنے والے فرینچ ڈرامہ سے متاثر ہوکر بنائی جا رہی ہے۔’’فنے خان‘ ‘کے ذریعے انیل کپور اور ایشوریا رائے 17 سال بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، تاہم اس بار بھی وہ ایک دوسرے سے پیار کرتے نہیں بلکہ ٹرائی اینگل رومانس میں نظر آئیں گے۔اوم پرکاش مہرا کی اس فلم کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے رواں برس کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم ساز اوم پرکاش مہرا چاہتے تھے کہ فلم میں ایشوریا رائے کے مقابلے کسی نئے اور نوجوان چہرے کو متعارف کرایا جائے، جو فنے خان میں ایشوریا سے عشق لڑاتا نظر آئے۔فلم کی ٹیم نے سب سے پہلے ایشوریا رائے کے پریمی کا کردار ادا کرنے کے لیے رنگاناتھ مدھاون سے رابطہ کیا، جنہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.