مداحوں کی رائے کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے،اجے دیوگن

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ مداحوں کی رائے کو بھی مد نظر رکھنا چاہیئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کی شہرت ان کے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں موجود مداحوں کی محبت اور قدر دانی کی وجہ سے ہے اوروہ جب کوئی فلم بناتے ہیں تو مداحوں کی خواہشات اور چاہت ذہن میں ضرور رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مداح ہمیں سٹار بناتے ہیں ،ہم سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں بھی اپنے مداحوں کی رائے کو مد نظر رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم ’’گول مال 4 ‘‘ اور ’’بادشاہو‘‘ دو منفرد فلمیں ہیں، دونوں کے موضوعات ایک دوسرے سے مختلف ہیں تو شائقین کو 2 مختلف فلمیں دیکھنے کا موقع ملے گااور انہیں اس حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.