ہر صورت کپل شرما شو میں شرکت کرونگا ، پھر بتاؤ گا؟، اجے دیوگن

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں دوبارہ شرکت نہ کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔بھارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزاجے دیوگن اپنی نئی فلم ’’بادشاہو‘‘ کی تشہیر کے لئے ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی خصوصی قسط کی عکسبندی کے لئے سیٹ پر گئے جہاں پر کپل شرما موجود نہیں تھے اور کافی دیر انتظار کے بعد جب وہ نہیں آئے تو اجے دیوگن ساتھی اداکاروں کے ساتھ غصے میں سیٹ سے واپس آگئے اور خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اجے نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ کبھی بھی کپل شرما کے شو میں شرکت نہیں کریں گے جس پر اجے دیوگن نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور وہ کپل شرما سے بلکل بھی ناراض نہیں ہیں۔وہ ان کے شو میں شرکت کریں گے اور اپنی نئی فلم ’’بادشاہو‘‘ کی تشہیر بھی کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.