کم عمری میں شادی کے ساتھ انسان کا کیرئیر خراب ہو جاتا ہے،عالیہ بھٹ

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ شادی کی صحیح عمر 30 سال کے بعد کی ہے ابھی تو میں صرف 24برس کی ہوں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے کہا کہ کم عمری میں شادی کے ساتھ انسان کا کیرئیر خراب ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی بیشتر اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کا فیصلہ کر لیتی ہیں، جس سے ان کا کیریئر ختم ہو جاتا ہے۔عالیہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بجائے فی الحال ان کی تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز ہے کیونکہ وہ خود کو بہترین اداکارہ کے طور پر منوانے کے لئے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں فلم ’راضی‘ کی عکس بندی میں مشغول ہیں، جس میں ان کے ساتھی اداکار وکی کوشال ہوں گے، فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.