عالیہ بھٹ کا میوزک البم لانچ کرنے کا عندیہ

ممبئی جد ت ویب ڈیسک اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اپنی میوزک البم لانچ کر سکتی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا، شردھا کپور، پرینیتی چوپڑا اور سلمان خان تک پلے بیک گلوکاری میں قسمت آزما چکے ہیں۔عالیہ نے کہاکہ ایک میوزک البم میں اپنی تفریح کے لئے کر سکتی ہوں تاہم ابھی میری پورے توجہ میرے کیریئر پر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر میں کوئی میوزک البم کرتی بھی ہوں تو یہ صرف موسیقی کے لئے میرا جذبہ اور پیار ہوگا۔عالیہ نے کہا کہ وہ ناظرین کے سامنے لائیو پرفامنس کے لئے فٹ نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.