عالیہ بھٹ، سدھارتھ سے علیحدگی کی خبروں پر آخر کا ر بول پڑیں

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا سے علیحدگی کی خبروں پر آخر کا ر بول پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہا کہ اپنی فلم ’ راضی ‘ کی شوٹنگ کےلئے پٹیالہ جارہی تھی تو مجھے پتا چلا کہ میری اور سدھارتھ کی علیحدگی کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ سدھارتھ ملہوترا سے علیحدگی کی خبروں میں صداقت نہیں میرا کسی کے ساتھ رشتہ نہیں بناتو علیحدگی کی خبر کیسے سچ ہوسکتی ہے؟بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ایسی افواہیں کبھی ختم نہیں ہوسکتیں میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں ساری توجہ کیرئیر پر ہے ابھی میں میرا فوکس فلم راضی پر ہے۔بھارتی میڈیا میں سدھارتھ ملہوترا سے علیحدگی کے بعد عالیہ بھٹ کے رویے میں تبدیلی اور خود تک محدود رہنے کی خبریں آرہی ہیں،وہ فلم راضی کے سیٹ پر وہ لوگوں سے زیادہ بات چیت نہیں کرتیں جب بلایا تب ہی آکر اپناسین فلم بند کراتی ہیں اس سے قبل سدھارتھ ملہوترا کو لے کر جیک لین فرنینڈس اور عالیہ بھٹ میں سرد جنگ کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.