ویب ڈیسک ::پاکستان کے نامور موسیقار، گلوکار و اداکار علی ظفر نے عروج فاطمہ کے ساتھ سندھی گانے ‘الے کا پرومو جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کا پرومو جاری کیا جس میں وہ علی ظفر، عروج فاطمہ کے ساتھ اجرک پہنے سندھی گانے کی دھن پر رقص کررہے ہیں۔گزشتہ برس صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا کیا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ‘لیلیٰ او لیلیٰ ‘ گانا جاری کیا تھا۔اکتوبر 2019 میں لائٹنگل پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ اس گانے کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور شائقین نے عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف بھی کی تھی۔
علی ظفر اور عروج فاطمہ نے ماضی کے مقبول لوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیا تھا۔ اس گانے نے مقبولیت کے ریکارڈ بنائے تھے اور اب تک اسے 2 کروڑ 73 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
After Laila-O-Laila for our beautiful Balochistan, this time @UroojFatima25 and I are coming back with “Allay”, feat. Abid Brohi, for our Sohna Sindh. Stay tuned. #Allay #Sindh #JiyeSindh #JiyePakistan #Ajrak pic.twitter.com/2YkDRfw5tn
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 21, 2020