ماریہ نے تباہی مچادی پورٹو ریکو کی حکومت نے لوگوں کو الرٹ جاری کردیا

ڈومینیکاجدت ویب ڈیسک : : سمندری طوفان ماریہ ڈومینیکا سے ٹکرا گیا اور اب طوفان پورٹو ریکا کی جانب بڑھ رہا ہے، پورٹو ریکو کی حکومت نے لوگوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈومینیکا کے وزیراعظم روز ویلٹ سکیرِٹ نے بتایا کہ سمندری طوفان ماریا نے ریاست میں شدید تباہی پھیلائی ہے جبکہ انھوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ان کے گھر کی چھت اڑ چکی ہے
تفصیلات کے مطابق ارما کے بعد کیریبئن جزائر میں طوفان ماریہ نے تباہی مچادی، طوفان ماریہ ڈومینیکا سے ٹکرا گیا، طوفان کے سبب شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.