یونان میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ، شرکائ کا امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ

ایتھنز جدت ویب ڈیسک یونان میں مظاہرین نے فاشزم اور نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی شہریوں نے فاشزم اور نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایتھنز میں امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور فاشزم مردہ آباد، دنیا میں فاشزم کے لئے کوئی جگہ نہیں، اور فاشزم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے، جیسے نعرے لگائے۔مظاہرین نے مہاجرین کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی امتیازی پالیسیوں کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کے سلسلے میں فسطائی رویئے اور دیگر ممالک کے امور میں مداخلت سے دست بردار ہوجائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.