میری فلموں کا مقصد خواتین کو بااختیاربنانا ہے ، عامر خان

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کی کہانی میں لڑکیوں کے ساتھ اپنائے گئے رویوں کو بدلنے پر زور دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامرخان نے تسلیم کیا کہ نئی فلم سیکرٹ سپر اسٹار اور ان کی فلم دنگل کا موضوع ملتا جلتا ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں فلموں کا موضوع خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہے تاہم دنگل میں باپ اور بیٹی کے پیار کو دکھایا گیا ہے۔عامرخان نے کہا کہ ان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار میں ایک ایسے باپ کو پیش کیا گیا ہے جو اپنی بیٹی کی خواہشات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.