فریال سے علیحدگی نے عامر خان کی نیندیں اڑادیں

لندن جدت ویب ڈیسک پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کہا ہے کہ وہ رات بھرسو نہیں سکے ¾سمجھ نہیں آرہاوہ کیا کہیں ¾ان کی زندگی تباہ ہوگئی جبکہ فریال نے علیحدگی کے بعد بن ٹھن کر پہلی سیلفی جاری کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیشہ سر اونچا رکھو ‘۔میڈیا رپور ٹکے مطابق باکسنگ رنگ میں حریف کے تابڑ توڑ مکے سہنے والے عامر خان بیوی کی مبینہ بے وفائی نہ سہ سکے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد سے رات بھر نہیں سو سکامیری زندگی تباہ ہوگئی،مجھے آرام کی ضرورت ہے۔دوسری جانب فریال نے بن ٹھن کر انٹرنیٹ پر تازہ ترین سیلفی جاری کی اورساتھ میں پیغام دیاہمیشہ اپنا سر بلند رکھو۔ادھر ایک برطانوی ماڈل ایگلینٹائن نے جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2014میں ان کا عامرخان سے تعلق رہا۔برطانوی اخبار کے مطابق ماڈل نے بتایا کہ انہوں نے فریال کومشورہ دیاتھاکہ بے وفاعامرسے الگ ہوجائو۔خوش ہوں کہ بالآخر میری بات مان لی۔مشکل وقت میں عامر خان کے بھائی ان کا ساتھ دینے دبئی پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب عامر خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق عامر اور فریال میں علیحدگی کا معاملہ برطانوی عدالت میں جائےگا کیوں کہ طلاق باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی۔ذرائع نے دعوی کیا کہ عامر خان کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ پائونڈ تک ہے جن پر فریال مخدوم بھی دعوی کریں گی، معاملہ عدالت تک گیا تو فریال عامر خان کی آدھی دولت تک کی حق دار ٹھہریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.