ٹرمپ کا افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا عندیہ

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک افغانستان میں استحکام کے حصول کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دینے کے حوالے سے ابھی ٹرمپ انتظامیہ کو کام مکمل کرنا ہے۔ پنٹاگان کے ایک اہل کار نے امریکی ٹی وی کوبتایا کہ حکمتِ عملی کو آخری شکل دینے اور اعلان میں ابھی چند ’’ہفتے‘‘ لگ سکتے ہیں۔جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایک اخباری نمائندے نے پوچھا آیا وہ اس جنگ کے شکار ملک میں اضافی امریکی فوج تعینات کریں گے، جس پر صدر نے کہا کہ ہم دیکھیں گے۔پینٹاگان میں ہونے والی ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ دورے میں صدر کو ’’عالمی سلامتی کے امور‘‘ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔سرکاری طور پر اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا۔امریکی اہل کاروں نے کہا کہ صدر کی ٹیم خطے کی سب سے بڑی پہیلی بوجھنے کے معاملے پر بٹی ہوئی ہے، آیا افغانستان میں استحکام کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے۔ فوج سے وابستہ اعلیٰ حکام، جن میں میٹس، ڈنفرڈ نیشنل سکیورٹی کے مشیر ایچ آف مک ماسٹر سارے زمین پر موجود اپنے کمانڈر سے اتفاق کرتے ہیں کہ افغانستان میں فوج میں اضافہ اس پیچیدہ حل کا ایک جزو ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.