/

نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں دھماکا، 6افراد جھلس گئے

An explosion in the underground line of the National Oil Refinery, 6 people were burnt

کراچی:جد ت ویب ڈیسک : کورنگی انڈسٹریل ایریا مہران ٹاؤن کے قریب نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں کام کے دوران خوفناک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جب کہ آتشزدگی کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ سمیت6افراد جھلس گئے۔
آگ لگنے کی اطلاع پر چھیپا فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مکینوں کی مدد سے 6 افراد کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا، آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس ، فائربریگیڈ اور رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی۔کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن سیکٹر 15 پیلا اسکول شیطان چوک کے قریب نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں کام کے دوران خوفناک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، دھماکے اور آگ لگنے سے کام کرنیوالے4مزدوروں سمیت6افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق کے ایم سے کے2فائرٹینڈر اور نیشنل آئل ریفائنری کے فائر ٹینڈر کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، آتش زدگی کے نتیجے میں ایک سوزوکی ہائی روف اور ایک شاول جل گئے جبکہ قریبی موجود4کچے مکانات میں رکھا سامان مکمل طور پر جل گیا۔