//

ملک میں مزید 1590 افراد کورونا کا شکار، 21 افراد جاں بحق

#CountryFell #Victimcorona #Pakistan #RIP

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: ملک میں گزشتہ روز مزید 1590 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 21 مریض اس قاتل وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے۔
ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 76 ہزار 867 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار 605 ہے۔گزشتہ روز کورونا کا شکار مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے، پنجاب میں 10، سندھ میں 6، خیبر پختونخوا 3 جب کہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک شخص انتقال کرگیا، جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 وینٹی لیٹر پر تھے، ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 644 ہے۔ جن میں سے 2 ہزار 181 کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43 ہزار 790 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 590 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔اس طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.