#ANPCentral #Committeemember #MalikObaidullahKasi #killed #Balochistan

اے این پی مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبیداللہ کاسی بلوچستان میں قتل

/

کوئٹہ:جدت ویب ڈیسک: بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر بے دردی سے قتل کردیا۔
اغوا کاروں نے ملک عبیداللہ کاسی کو بے دردی سے قتل کردیا اور آج ان کی لاشی کچلاک کے قریبی علاقے سرانان کے پہاڑی علاقے سے ملی۔اے این پی نے ملک عبیداللہ کاسی کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عبید اللہ کاسی کو نامعلوم اغوا کاروں نے قتل کردیا ، انہیں 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواکاروں نے ان کے گھر کے قریب کلی کتیر سے گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔پشتون ایس ایف نے بیان میں کہا ہے کہ اے این پی کے ملک عبیداللہ کاسی کا اغوا و قتل حکومت و پولیس کی ناکامی اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، صوبے میں آئے روز شہریوں کا اغوا و قتل معمول بن چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

جب مشہوراداکاروں کے بچوں کو انہی کی کم عمری کیلیے کاسٹ کیا گیا

Next Story

In picture: Ayeza Khan Shines Like a Royal in a Jewel-Toned Bridal Attire

Latest from اہم خبریں