کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کر لی

کیوبا جدت ویب ڈیسک پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی کینیڈین نژاد اداکارہ ارمینہ خان نے کیوبا میں برطانوی نوجوان سے منگنی کرلی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے انہوں نے ایک اپنے مداحوں کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے منگیتر گھٹنے پر انھیں پرپوز کر رہے ہیں۔ ارمینہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں۔اب کچھ بھی مجھے اداس نہیں کر سکتا۔ارمینہ خان نے اپنے منگیتر کے بارے میں ابھی تک نہیں بتایا کہ وہ کون ہیں کیا کرتے ہیں اور ان کا نام کیا ہی لیکن انہوں نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ان کے بارے میں تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔ خیال رہے کہ ارمینہ خان کا شمار پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکاراں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی شناخت بنا لی ہے۔ ٹیلی وژن شائقین ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کرتے اور سراہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.