/

!بھارت کو ایک بار پھرمنہ کی کھانی پڑی بھارتی مسخرہ اینکر ارنب گوسوامی کے کرتوتوں نے کئی راز فاش کر دیے۔

نئی دہلی: ویب ڈیسک :: بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ،بھارتی مسخرہ اینکر ارنب گوسوامی کے کرتوتوں نے بھارتی قومی سلامتی کے ادارے کی عزت بھی ڈبو دی، گوسوامی کے چیٹ نے کئی راز فاش کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پراتھو داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ چیٹ ہوئی تھی، جس نے بھارتی حکومت کے اقدامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے فیصلوں کا علم تھا، گوسوامی کے کرتوتوں نے بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر عسکری فیصلوں کا پول بھی کھول دیا، اس چیٹ نے بھارت میں قومی سلامتی کے ادارے اور فیصلہ سازی میں انتہائی غیر سنجیدگی بے نقاب کر دی ہے

ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا، گوسوامی ریٹنگ ایجنسی بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتا رہا، 23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی، گوسوامی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف معمول سے بڑی کارروائی ہوگی۔

گوسوامی کو پتا تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونے والا ہے، گوسوامی کے مطابق مودی حکومت پاکستان مخالف کارروائی سے عوام کو خوش کرنا چاہتی تھی، بالاکوٹ حملے کے بعدگوسوامی نے بی اے آر سی سربراہ کو بتایا مزید کارروائی ہوگی۔

پی ایم آفس سے لیک معلومات پرگوسوامی اپنے چینل پر سی این این کی عراق کوریج فالو کرنا چاہتا تھا، ارنب گوسوامی کی بھارتی قوم پرستی بھی درحقیقت صرف ٹی آر پیز حاصل کرنے کا بہانہ نکلی۔

واضح رہے کہ بھارتی پروفیسر اشوک سوائین پہلے ہی پلوامہ کو ڈراما قرار دے چکے ہیں، پروفیسر اشوک کے مطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو اس نے 2002 میں گجرات میں کیا تھا، مودی نے ووٹ بٹورنے کے لیے پلوامہ ڈارما ہونےدیا۔

بھارتی فیصلہ ساز ٹی آر پیز کے جنون میں مبتلا مسخرہ نما اینکر کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے، چیٹ سے انکشاف ہوا کہ پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے، الزام پاکستان پر لگایا، نریندر مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر کھڑے ہو کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔