/

نوابشاہ میں پولیس موبائل کے پروٹوکول میں بارات کی آمد

نوابشاہ:جدت ویب ڈیسک:نوابشاہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے پولیس موبائل بارائیوں کو پروٹوکول دینے کے لیے استعمال ہونے لگی۔
رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، مریم روڈ پر واقع شادی ہال میں پولیس پروٹوکول میں بارات کی آمد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس موبائل بارات کے پروٹوکول میں استعمال ہورہی ہے جب کہ باراتی پولیس موبائل پر چڑھ کر ڈانس کرتے رہے اور موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔واقعے سے متعلق شہری نے بتایاکہ پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی ہے جس میں سندھ پولیس کی موبائل پروٹوکول کیلیے استعمال کی گئی۔شہری نے کہاکہ سرکاری پولیس موبائل کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔