اسلام مخالف سیاسی جماعت کے رہنما آرتھر واگنر نے اسلام قبول کرلیا

جدت ویب ڈیسک ::جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق آرتھر واگنر کا شمار جرمنی میں اسلام دشمنی کے حوالے سے انتہائی سرگرم سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا اور اپنی اسی سوچ کی بدولت انہیں انتہائی کم وقت میں پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی میں بھی شامل کرلیا گیا تھا۔ تاہم اب وہی مشرف بہ اسلام ہوگئے ہیں جبکہ اسی کے ساتھ انہوں نے پارٹی میں اپنے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ آرتھر واگنر کا تعلق وفاقی جرمن ریاست برانڈنبرگ سے ہے اور وہ 2015 میں پناہ گزینوں اور اسلام کے خلاف نفرت کا پرچار کرنے والی، نسل پرست جماعت ’اے ایف ڈی‘ میں شامل ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اے ایف ڈی، جرمنی میں مسلمان تارکین وطن اور اسلام کے خلاف کام کرنے والی سب سے بڑی سیاسی جماعت بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.