/

پی ٹی آئی جتنی دیر اقتدارمیں رہے گی اکانومی اور تباہ ہوگی: شہباز شریف

As long as PTI stays in power, economy will be destroyed: Shahbaz Sharif

لاہور:جدت ویب ڈیسک:شہبا زشریف اور حمزہ شہباز نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت ناکام ہوچکی۔ یہ حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی اکانومی اور تباہ ہوگی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔ عدالت میں پیشی پر حمزہ شہباز نے کہاہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ۔ہم حکومت کا محاسبہ کریں گے اور منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور مسائل کی وجہ سے یہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے۔ حکومت نے مہنگائی سے سفید پوش طبقے کو مار دیا ۔حکومت آئی ایم ایف کی ہدایت پر نئے ٹیکس لگا رہی ہے۔دونوں رہنماوں نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر بے جا بوجھ قرار دیا ہے۔