Islamabad airport Attempt to smuggle 5 kg of heroin to UK failed at Islamabad airport

اسلام آباد ائیرپورٹ پر 5 کلو ہیروئن برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکاماسلام آباد ائیرپورٹ پر 5 کلو ہیروئن برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

//

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک:نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات کی بھاری کھیپ ترکی کے راستے برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو سیکشن میں تعینات اے این ایف کا عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ سیالکوٹ سے بیس بال بیٹس کی کھیپ پہنچی، جو زوہیب نامی شخص نے کال کورئیر کمپنی کے ذریعے ترکی کے راستے برطانیہ بھجوانے کے لیے بک کروائی تھی ۔اسلام آباد ائیرپورٹ کارگو سکیشن سے کلیئرنگ ایجنٹ جہانزیب اس کھیپ کو کلیئر کرانے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھا۔ ایاین ایف کے عملے نے سامان کو مشکوک جان کر کھولا تو بیس بال بیٹس کے وزن میں فرق پایا ۔ تفصیلی پڑتال پر مختلف بیٹس کے اندر مہارت سے پاڈر کی صورت میں چھپائی گئی پانچ کلو گرام سے زائد براون ہیروئن برآمد ہوئی جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے ۔
اے این ایف نے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ کو تحویل میں لے لیا ۔ پانچ کلو سے زائد براون ہیروئن نہایت مہارت سے بیس بال کے بلوں کے اندر بھر کر اسمگل کی جارہی تھی ۔
اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہونے پر کلیئرنگ ایجنٹ کو تحویل میں لیکر سیالکوٹ سے کھیپ بھجوانے والے کال کورئیر کمپنی کے عملے، زوہیب اور برطانیہ میں جس پتے و نام پر منشیات بھجوائی جاری تھی، ان سب کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے گذشتہ کچھ عرصے میں سیالکوٹ سے بیرون ملک بھجوائی جانے والی یہ مسلسل دوسری ایسی کھیپ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

آئرن مین (ٹونی اسٹارک) کے لیے معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو منتخب کیا لیکن انھوں نے منع کیوں کیا

Next Story

عدالتی محاذ پر کنگنا رناوت کی مشکلات میں مزید اضافہ

Latest from اہم خبریں