کیچ اور رن آئوٹ ہرڈک پانڈیا پھر بھی ناٹ آئوٹ قرار

کولکتہ جدت ویب ڈیسک بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر ہرڈک پانڈیا آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں کیچ اور رن آئوٹ ہونے کے باوجود حیران کن طور پر ناٹ آئوٹ قرار پائے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا دلچسپ اور انوکھا واقع رونما ہوا، بھارتی اننگز کے 48 ویں اوور میں پانڈیا نے آسٹریلوی بائولر کین رچرڈسن کی فل ٹاس گیند پر کیچ آئوٹ ہونے کے بعد پویلین کی راہ لی لیکن آسٹریلوی قائد نے ممکنہ طور پر نو بال کے خدشے کے پیش نظر گیند سیدھی بائولر کی طرف پھینکی اور انہیں رن آئوٹ بھی کرا دیا لیکن اس موقع پر بارش بھی آ گئی جس کی وجہ سے گرائونڈ میں موجود دونوں ایمپائرز کی توجہ ہٹ گئی اور انہوں نے کھلاڑیوں کو گرائونڈ سے باہر جانے کا کہا، بعدازاں دوبارہ میچ شروع ہونے کے بعد ری پلے دیکھنے کے بعد گیند کو نو بال قرار دیا گیا جبکہ رن آئوٹ ہونے کے باوجود بھی پانڈیا آئوٹ ہونے سے بچ گئے کیونکہ پانڈیا نے یقین کر لیا تھا کہ وہ کیچ آئوٹ ہو گئے ہیں اسلئے انہوں نے رن مکمل کرنے کی ضرورت نہ سمجھی اور آئی سی سی کے قانون کے تحت ایسی صورت میں کھلاڑی کو ناٹ آئوٹ قرار دیا جانا چاہیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=IiE1iFGXCXg

Leave a Reply

Your email address will not be published.