تاجربرادری کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرینگے‘ایاز موتی والا

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ ہم بہت جلد ملک میں تاجربرادری کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرینگے ،گزشتہ عرصہ پنجاب اور دیگر صوبوں کا دورہ بھی کیا اس سلسلے میں بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ،سچ بولنے پر کچھ تجارتی حلقوں کے رہنما مجھ سے ناراض دکھائی دیتے ہیں مگرچھوٹے تاجروں کے فلاح وبہبود کے لیے جو مقاصد ہم نے ترتیب دیئے اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹیں گے اور نہ ہی کسی کے دبائو میں آئینگے ، تمام تر مخالفتوں کے باوجودیہ ایک حقیقت ہے کہ ہم جب تک ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے نہیں ہونگے تاجروں کے مسائل کبھی حل نہ ہونگے ۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس کے رہنمائوںکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی تمام تر اقتصادی پالیسیاں ناکام ہیں آج تک کسی چھوٹے تاجر کا بھلا نہ ہوسکاہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ تاجر رہنما وزرات خزانہ اور وزرات صنعت وحرفت کے ساتھ ملکر اپنے ہی چھوٹے تاجروں کے حقوق کو غضب کرتے رہے ہیں تاجر برادری میں موجود کالیں بھیڑیں حکمرانوں سے زیادہ تاجروں کی دشمن ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ ہی معاشی حقائق پر پردہ ڈالا ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کاآج نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ملک کا معاشی ڈھانچہ بکھر کررہ گیاہے لوگ پاکستان میں معاشی بدحالی کے باعث اپنا پیسہ خرچ کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت سی پیک کو ہی جادو کی چھڑی نہ بنائے خود بھی کچھ ہاتھ پیر ہلائے ،اس وقت ملک میں تجارتی خسارہ ہر دن گزرنے کے ساتھ بڑھ رہاہے اور اسی انداز میں ملک میں بیرونی قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہاہے جسے اگر فوری طور پر ناروکا گیا تو ملک کے معاشی حالات صدیوں پیچھے چلیں جائیں گے ،انہوں نے مزید کہاکہ اسی قسم کی بہت سے حکومتی اقدامات کو ہم روکنا چاہتے ہیںجس کے لیے خواہش ہے کہ تاجربرادری کے تمام تر دھڑوں کو اکٹھا کرلیا جائے اور مل کر حکومتی سازشوں کا مقابلہ کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.