ائشہ احد اورحمزہ شہباز کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

لاہور جدت ویب ڈیسک وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی نا اہلی اور عائشہ احد کے الزامات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔مقامی شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عائشہ احد نے انکشاف کیا کہ انکو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی اور پولیس اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا گیادرخواست گزار نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ احد کے بقول انکے پاس بھی حمزہ شہباز کے میسجز اور ثبوت موجود ہیں۔ درخواستگزار نے زور دیا کہ عائشہ احد کے حمزہ شہباز کیخلاف الزامات پر وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عائشہ احد کے نکاح نامے کو چھپانے پر حمزہ شہباز صادق اور امین نہیں رہے، درخواست گزار کے مطابق کہ عائشہ احد کے الزامات کی تصدیق کے لیے نواز شریف، کلثوم نواز، شہباز شریف کو شامل تفتیش کیا جائے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ سپیکر قومی اسمبلی کو صاف وشفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے اور حمزہ شہباز کی بطور رکن قومی اسمبلی اہلیت کا فیصلہ آنے تک ان کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.