عمران خان منشیات کا عادی ہے ، عائشہ گلالئی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب کے دن بیمار تھی عمران خان نے ہراساں کرنے کے معاملہ کودبانے کے لیے میرے خلاف ریفرنس دائرکیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے،عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد،گمراہ کن اور غلط ہیں، ہراساں کرنے کے معاملہ کودبانے کیلیے میرے خلاف ریفرنس دائرکیا۔الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزام عائد کیا کہ وہ منشیات کے عادی ہیں اورایسے شخص کو پاکستان سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ایسا قانون متعارف کرایا جائے کہ انتخاب میں حصہ لینے والے امید واروں اور سیاسی لیڈرشپ کے ڈوپ ٹیسٹ ہوسکیں تاکہ جذباتی طور پر غیر مستحکم شخص عوامی نمائندہ نہ بن سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.