Ayeza Khan and Kajol Actress
Ayeza Khan and Kajol Actress

کاجول کے روپ میں عائزہ خان کی ویڈیو وائرل

/

کراچی: جدت ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر پاکستان ٹی وی کی سپراسٹار عائزہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے مشہور کردار ’انجلی‘ کے روپ میں نظرآرہی ہیں۔

عائزہ خان کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو جس میں بالی ووڈ فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کی انجلی بنی ہوئی ہیں سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔ عائزہ خان نہ صرف ویڈیو میں انجلی کی طرح نظر آرہی ہیں بلکہ بالکل ان کی طرح اداکاری بھی کررہی ہیں۔

عائزہ خان  انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بالی ووڈ فلم  ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی انجلی بنی ہوئی ہیں، فوٹوسوشل میڈیا

واضح رہے کہ انجلی کا کردار فلم میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ادا کیاتھا۔1998 میں ریلیز ہوئی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ اپنے وقت کی بلاک بسٹر فلم تھی۔ جس میں اداکارہ کاجول نے انجلی، شاہ رخ خان نے راہول اور رانی مکھرجی نے ٹینا کا کردار نبھایا تھا۔ لوگوں کو نہ صرف فلم بہت پسندآئی تھی بلکہ فلم کے یہ تینوں کردار بھی بے حد مقبول ہوئے تھے۔

خاص طور پر کاجول کا کردار جو فلم کی ابتدا میں ٹام بوائے کے کردار میں نظرآئی تھیں۔انجلی کے کردار میں عائزہ خان نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھے ڈرامے میں یہ کردار ادا کرتے ہوئے بہت مزہ آیا۔ مجھ سے انتظار نہیں ہورہا کب آپ میرا یہ روپ دیکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دورے پر چین روانہ

Next Story

21-07-2021

Latest from تازہ ترین