والد عدنان سمیع کیلئے لڑنا بھی پڑا تو لڑجاؤں گا، اذان سمیع خان

Azaan Sami Son of Adnan Sami
Azaan Sami Son of Adnan Sami

کراچی جدت ویب ڈیسک:گلوکار اور میوزک کمپوزر اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ کہ اپنے والد کا سب سے بڑا مداح ہوں، اگر ان کیلئے لڑنا بھی پڑا تو لڑ جاؤنگا۔ پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے گلوکاراور موسیقار اذان سمیع نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم کے میوزک کمپوز کرکے کیا تھا۔

اور اب وہ اپنا میوزک البم لانچ کرنے جارہے ہیں جس میں 9 گانے ہیں سات اردو میں، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں۔اذان سمیع نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے نیپوٹزم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کسی مشہور شخصیت کا بیٹا یا بیٹی ہونے کی وجہ سے ان کیلئے آسانیاں ہوتی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں اگر کسی کو موقع دیا جائے تواس کا فائدہ ضرور ہوتا ہے۔

لیکن میری نظر میں موقع سے زیادہ آپ کو پہلے دن سے اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر لوگوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے بڑی برکت چیز کوئی نہیں ہے۔ جو آپ کو مشورے دیتے ہیں، نصیحت کرتے ہیں وہ اپنی فیلڈ میں ماہر لوگ ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرتے ہیں تو آپ کو تجربہ کار لوگوں کی رہنمائی مل چکی ہوتی ہے۔

اذان سمیع نے اپنے البم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے کوشش کی ہے کہ البم میں دو گانے ایسے نہ ہوں جو سننے میں ایک جیسے لگیں۔ اذان سمیع نے موجودہ دور کی بات کرتے ہوئے کہا شوبز انڈسٹری میں اکثر بڑے نمبرزکو اہمیت دی جاتی ہے اور ایسا مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی گانا بہت زیادہ لوگوں پراثرانداز ہو، یا اسے بہت سارے لوگ سنیں یا پھر نوجوان زیادہ تعداد میں سنیں تو اسے کامیابی کا فارمولا مانا جاتا ہے۔ لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.