بلے بازوں میں بابر اعظم نویں نمبر پر چلے گئے، نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

Babar Azam 9th Position on Test Ranking
Babar Azam 9th Position on Test Ranking

دبئی جدت ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں بابر اعظم نویں نمبر پر چلے گئے،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، لے بوشین تیسرے اور انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویراٹ کوہلی کا فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.