شان اچھا کام کررہے ہیں تمام بحرانوں میں ان کے ساتھ ہوں، بابر شریف

لاہور جدت ویب ڈیسک ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ لالی ووڈ انڈسٹری ایک بار پھر بہتری کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے ، فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے مجھ سے جو کچھ سکا میں کرنے کو تیار ہوں ، اداکار شان اچھی فلمیں بنا رہے ہیں ان کیساتھ ملکر کام کررہی ہوں ۔خصوصی انٹرویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے پاکستانی فلم انڈسٹری زوال کا شکار تھی جس پر میرا دل خون کی آنسو روتا تھا مگر اداکار شان سمیت کچھ اداکاروں اورہدایت کاروں نے حالیہ وقتوں میں بہت اچھی فلمیں پاکستانیوں کو دی ہیں جس سے دل خوش ہو گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں شان کیساتھ ملکر فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کررہی ہوں اور مجھ سے جتنا ہو سکا فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کرنے کو تیار ہوں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مائرہ خان اچھی ہیروئن ہے اسے بھارت کی بجائے پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہیے تاکہ بحران کا شکار فلم انڈسٹری بہتر سے بہترین بن سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.