لاہور جدت ویب ڈیسک بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال نے کہاہے کہ پاکستان میں سکیورٹی بہت بہترین ہے ، یہاں آکر اچھا لگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہ وئے بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال نے کہاکہ تیسری مرتبہ پاکستان آیا ہوں ، ہاں آکر ہمیشہ بہت اچھا لگا اور پاکستان میں سیکیورٹی بہت بہترین ہے ۔میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تمیم اقبال نے کہاکہ آغاز اچھا تھا تاہم ایک اوور میں دونوں اوپنرز کے آئوٹ ہونے سے مشکل پیدا ہوئیں۔