بچوں کے جنسی مواد کے تبادلے کے شبے میں گھروں کی تلاشی

برلن جدت ویب ڈیسک جرمن حکام نے بچوں سے متعلق جنسی مواد کی روک تھام کے لیے چھاپے مارے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرائم کی انسداد کے ملکی ادارے نے بتایا کہ اس دوران 67 مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی، جن پر شبہ تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر بچوں کی غیر اخلاقی فلموں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ان کی عمریں اٹھارہ سے اسی سال کے درمیان ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چیٹ اسٹیپ کے ذریعے جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے بچوں کی تصاویر ایک دوسرے کو بھیجیں۔ پولیس نے بتایا کہ امریکی انٹرنیٹ پلیٹ فارم چیٹ اسٹیپ کے حکام کی مدد سے ان افراد کی نشاندہی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.