دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے‘ بلاول بھٹو‘ آصف زر داری

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے دیر بالا میں آپریشن کے دور ان پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ دیر بالا میں شہید ہونے والے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ میجر علی سلمان اور ان کے ساتھیوں نے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا انہوںنے آپریشن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔سابق صدر آصف علی ز رداری نے بھی میجر علی سلمان اور ساتھیوں کی شہادت پر ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل کرکے دہشتگردی کاناسورختم کیاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.