//

پانچ جولائی کو تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائیگا: بلاول بھٹو

کراچی: :: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا، آمر جنرل ضیا کی سربراہی میں فوجی بغاوت جمہوری امنگوں پر سفاک حملہ تھا، جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری طور منتخب وزیر اعظم کی حیثیت سے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اتفاقِ رائے سے آئین کی منظوری کی سرپرستی کی، شہید بھٹو نے پاکستان کی میکرو اکانومی کی بنیادیں رکھیں، ہر پاکستانی کو شہریت اور پاسپورٹ کا حق دیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published.