ترکی اور ویتنام کے  دو طرفہ ویزے میں نرمی کی تجویز زیرغور ہے، ترک وزیراعظم

ہنوئی  جدت ویب ڈیسک  ترک وزیراعظم بن علی یلدرم   نے کہا ہے کہ   ترکی اور ویتنام کے درمیان سیاحتی شعبے کے  فروغ کے لیے  دو طرفہ   ویزے میں نرمی کی جا سکتی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ ویتنام کے دوران وی این اے خبر رساں ایجنسی  سے  گفتگو میں وزیراعظم بن علی یلدرم   نے  تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ  دونوں ملکوں کے مابین  سفارتی تعلقات کا سلسلہ 40 سال سے جاری ہے   ۔  انھوں نے کہا کہ ان کے دورہ سے اب دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان  تجارتی حجم  اس وقت دو ارب ڈالر کے قریب ہے  جسے 2020 تک 4 ارب ڈازل تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.