/

سیاہ دن ،کوررونا وائرس سے مزید 105 مریض جاں بحق ،2ہزار731 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک ::سیاہ دن:کوررونا وائرس سے مزید 105 مریض جاں بحق ،2ہزار731 نئے کیسز رپورٹ
کوررونا وائرس کے وار بڑھنے لگے، ایک روز میں مزید105 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت پکڑ گئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 105 مریض دم توڑ گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2ہزار 731نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار977 ہوگئی، 3لاکھ 88ہزار 598مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔