افغان صوبے ہلمند میں طالبان کا حملہ، 10 افغان اہلکار ہلاک

کابل جدت ویب ڈیسک افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلا ک ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کے ضلع نوا میں گزشتہ رات طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کا حملہ اتنا شدید تھاکہ چیک پوسٹ میں موجود پولیس کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کےمطابق بعدازاں ہلمندپولیس چیک پوسٹ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.