کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان ڈرامہ انڈسٹری گزشتہ کئی سالوں سے نت نئے چہروں کو متعارف کرارہی ہے جن میں کچھ چہرے ایسے ہیں جو ڈراموں کی ضرورت سمجھے جاتے ہیں اور کچھ ایکسٹرا کہ طور پر کام کرتے نظر آرہے ہیں پروڈکشن ہائوس کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ڈرامے بھی لاتعداد بن رہے ہیں ان ہی ڈراموں کی ایک معصوم اداکارہ عروبا مرزا بھی ہے جو اپنے کام سے کام رکھنے کہ ساتھ ساتھ اپنے کام میں خوبصورتی پیدا کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہے عروبا مرزا کا کہنا تھا کہ کام وہی کامیاب ہوتا ہے جو انصاف کہ ساتھ پیش کیا جارہا ہو اگر ڈرامہ شائقین کہ معیار پر پورا نہ اترے تو ایکٹر رائٹر ڈائریکٹر کہ ساتھ ساتھ پوری ٹیم کی محنت مٹی ہوجاتی ہے مجھے تین سال سے زائد کا عرصہ ڈرامہ انڈسٹری سے وابسطہ ہوئے ہوچکا ہے میں اب تک بے شمار کام کیا ہے جن میں مجھے شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا جب فنکار کہ کام کو پزیرائیاں ملتی ہیں تو اس کی محنت وصول ہوجاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا میں اپنے کام میں کوشش کرتی ہوں کہ ایک حقیقت کا مکمل رنگ پیش کروں اسکرپٹ کو پڑھنے کہ بجائے اسکرپٹ سمجھ کر ایکٹنگ کی جائے تو کام میں قدرتی خوبصورتی پیدا ہوجاتی ہے میں اپنے سینئیرز کا احترام دل سے کرتی ہوں خود ہی سیکھنے کی تمنا مجھ میں موجود ہے سامنے والے کی جو بات یا انداز اچھا لگتا ہے اسے کرنے کی کوشش کرتی ہیں انسان کو سیکھنا چاہیے چاہے چھوٹے سے سیکھے یا بڑے سے میں آئندہ اپنے ہر کردار کو آج کہ کردار سے مزید بہتر کرنا چاہتی ان دنوں میرے نجی چینل سے کمبخت تنو , آشنہ , تیرے بن آن ائیر ہے جس سے مجھے بے حد اچھا رسپانس حاصل ہورہا ہے اسکے علاوہ میں دوتولہ پیار اور ایمان عشق کی شوٹ میں مصروف ہوں مجھے اپنی اندونوں ہی ڈراموں سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں ڈائریکٹر کہ حوالے سے انکا کہنا تھا ویسے تو سب ہی اپنی جگہ اچھا کام کررہے ہیں مگر ارفان اسلم ,کاشف صدیقی,اسامہ,محفوظ قریشی اور ارفان کہ ساتھ کام کرکہ بہت مزہ اچھا لگ رہا ہے یہ لوگ اپنے سیٹ ہر اپنے آرٹسٹوں کہ ساتھ بہت سپورٹ کرتے ہیں عروبا مرزا نے کہا کہ میں اپنی حقیقی زندگی میں بھی وقار جیسے لڑکے کا پیار چاہونگی جیسا کریکٹر دو تولہ پیار میں وقار کہ ساتھ میرا ان دنوں آن ائیر کیلئے شوٹ ہورہا ہے مگر دوتولہ پیار میں ہماری محبت ادھوری رہ جاتی ہے پر جب حقیقی زندگی میں وقار جیسا پیار ملے تو مجھے پورا مکمل ملے امین اسکے ڈائریکٹر محفوظ قریشی ہیں۔