سلمان خان کی گھڑ سواری کی تربیت شروع

جدت ویب یسک :سلمان خان آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے لیے امریکا سے مراکش پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کردی جب کہ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں دبنگ خان کی ویڈیو شیئر کی ہے۔علی عباس ظفر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نیویارک سے مراکش پہنچنے کے فوری بعد ہی سلمان نے آرام کیے بغیر گھڑسواری کی تربیت لینا شروع کردی۔سلمان خان فلمی کیرئیر میں مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں جس میں رومانوی، کامیڈی، ایکشن شامل ہیں جب کہ سلو میاں اپنے کرداروں میں ڈھلنے کے لیے ہر قسم کا خطرہ مول لینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔دبنگ خان نے 2016 میں آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں پہلوان کا کردار نبھانے کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کرلیا تھا اور پہلوانی کی بھی سخت تربیت لی تھی۔ اب وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے لیے گھڑ سواری کی تربیت لے رہے ہیں۔
۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.