دوریاں ختم‘فریال ایک بار پھر عامر کے ’’رِنگ‘‘میں اترآئی

لندن جدت ویب ڈیسک پاکستانی نژاد باکسر عامراورفریال رفتہ رفتہ پھرایک دوسرے کے قریب آناشروع ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علیحدگی کی بات کرنیوالے عامرخان کی طرح ناراض ہوکرمیکے جانے والی فریال نے نکاح کی انگوٹھی نہیں اتاری۔فریال مخدوم کے مطابق انکے شوہرعامرخان نے علیحدگی کی بات کرکے دل توڑدیامگر دل میں کچھ گنجائش بظاہر اب بھی باقی ہے۔فریال مخدوم کے مطابق عامرکوسوشل میڈیا کے جواسکرین شاٹ بھیجے گئے تھے وہ جعلی تھے اورعامرسمجھے کہ وہ باکسر جوشوآسے باتیں کررہی تھیں ٗفریال نے واضح کیا کہ و ہ کبھی جوشوآسے ملی ہی نہیں۔دوسری جانب عامر خان اپنی غلط فہمی کابھی اعتراف کرچکے ہیں ٗفریال کوبرائی کی جڑکہنے والے عامرکے والدین خاموش ہیں جبکہ فریال نے کہاکہ معاملہ دونوں طرف سے صاف ہوگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.