بیٹے نے تصدیق کر دی ,قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا

//

اسکردو ۔ ویب ڈیسک ::پاکستان کے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی تلاش کر لیا گیا ہے۔جس کی تصدیق ان کے بیٹے ساجد علی سد پارہ اور وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا، نیپالی شرپاز کی گروپ نے بوتل نیک سے 300 میٹر نیچے دو لاشوں کو دیکھا ہے، علی سدپارہ اور ان کے دوغیرملکی ساتھی سردیوں میں کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران بوٹل نیک سے لاپتہ ہوگئے تھے۔اُدھر قومی ہیرو علی سد پارہ کے بیٹے ساجد علی سد پارہ نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کر دی۔ساجد علی سد پارہ کا کہنا ہے کہ میرے والد کا جسد خاکی مل گیا ہے، جسد خاکی بوٹل نیک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں ہے، جان سوری اور جان پابلو کی لاشیں بھی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری طرف وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے علی سدپرہ کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ کے ٹی بیس کیمپ فور سے علی سد پارہ، جان سنوری کی لاشیں مل گئیں۔ دور بین سے لاشوں کی شناخت کی گئی۔ بیس کیمپ کے قریب لاشوں تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔ علی سد پارہ 5 فروری 2021ء کو لاپتہ ہوئے تھے۔ صبح نو بجے لاشوں کو دور سے دیکھا گیا۔

BREAKING! Ali Sadpara & 2 Other Climbers Declared 'Dead' Days After They Went Missing On K2

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

کراچی میں کرونا ویکسین گھروں پر جاکر لگانے کی صورت میں بھاری رقم وصول کرنے کا انکشاف ,ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔

Next Story

شوگر کے مریض اپنے لائف اسٹائل میں تبدیلیاں کیسے لائیں کیا کھائیں

Latest from اہم خبریں