انقرہ جدت ویب ڈیسک ترکی روہنگیا مہاجرین کے لیے 10 ہزار ٹن امدادی اشیائ فراہم کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ گزشتہ روز میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ہی امداد کی فراہمی پر اتفاق ہوا تھا۔ایردوآن کے بقول پہلے مرحلے میں کیمپوں میں رہنے والے روہنگیا کے لیے ایک ہزار ٹن امدادی اشیائ بھیجیں جائیں گی اور پھر دوسرے مرحلے میں ان میں 10 ہزار ٹن امداد تقسیم کی جائے گی۔روہنگیا بحران شروع ہونے کے بعد سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد روہنگیا میانمار سے بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔