//

بریکنگ:- گوجرانوالہ:شاہ کوٹ کےقریب مسافروین میں سلنڈردھماکا آگ لگنےسے 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی،ریسکیوحکام

ویب ڈیسک ::بریکنگ:- گوجرانوالہ:شاہ کوٹ کےقریب مسافروین میں سلنڈردھماکا

 تھانہ کینٹ کے علاقہ شاہ کوٹ کے قریب مسافر وین میں سلنڈر دھماکہ، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، 9 مسافر جاں بحق، 7 زخمی ہو گئے۔

گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقے شاہ کوٹ کے قریب مسافر وین کو انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے وین میں آگ لگ گئی جس سے 9 مسافر جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مسافر وین کی آگ بجھانے کی کوشش کی۔ امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ویگن میں بیٹھے مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا، وہ اپنی نشستوں پر بیٹھے بیٹھے لقمہ اجل بن گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.