ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سےفائدہ اٹھائیں، بہرام ڈی آواری

اسلام آباد (جدت ویب ڈیسک :)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک کے تحت پاکستان میں کی جانے والی چینی سرمایہ کاری قومی معیشت کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ثابت ہوگی۔ معروف کاروباری شخصیت اور ملک میں ہوٹلنگ کی سروسز فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ بہرام ڈی آواری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کیلئے حبیب بینک کو 500 ملین ڈالر کا آسان قرضہ فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ سے خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور پاکستان عالمی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.