//

کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع

اسلام آباد :: کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کےمطابق صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو آنے کی اجازت ہو گی۔ سی کیٹگری ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی۔ کیٹگری سی سے آنے والے پاکستانیوں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔ پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی آفریقہ سمیت 26 ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.