وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دے کر دل جیت لئے

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے ہر تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والےکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بارپھر مسلمانوں کےدل جیت لئے۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں اقلیتیوں کو برابری کےحقوق حاصل ہیں اور ہرشخص کو اپنا مذہبی تہوار اپنے عقیدے کےتحت منانے کاحق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین ثقافت اور ترقی میں مسلمانوں کا بہت بڑا حصہ ہےوزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.