نوازشریف کو کرپشن نہیں اقامہ کی سزا ملی‘ کیپٹن صفدر

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن رمحمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 62,63 نہیں اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ٗ نواز شریف کو معاشی پاکستان بنانے کی سزا دی جارہی ہے۔ 2018ء کے بعد ہم اسلامی پاکستان کا دھماکہ کریں گے۔ منگل کو نکتہ اعتراض پر کیپٹن رصفدر نے کہا کہ غلام سرور کا میں احترام کرتا ہوں ان کی جانب سے جو الفاظ نواز شریف کے بارے میں ادا کئے وہ ان کو زیب نہیں دیتے۔ نواز شریف کو 62,63 نہیں اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا۔ نواز شریف نے موٹروے بنائی تو 58 ٹو بی لگا دیا گیا۔ ایٹمی دھماکا کیا تو آمر نے اقتدار پر قبضہ کرکے جلا وطن کیا۔ غلام سرور خان نے آمر کا ساتھ دیا۔ اس ملک کی عدالتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی قوم نے کیا یہ فیصلہ مانا؟ انہوں نے کہا کہ غلام سرور خان پر بجلی چوری کے مقدمات ہیں وہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔ ان کو ہم نے ضمنی الیکشن میں شکست دی۔ نواز شریف کو سی پیک اور گوادر بنانے کی سزا دی گئی۔ نواز شریف کو معاشی پاکستان بنانے کی سزا دی جارہی ہے۔ 2018ء کے بعد ہم اسلامی پاکستان کا دھماکہ کریں گے۔نکتہ اعتراض پر نجف عباس سیال نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے وہ اس قوم کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیتا وائٹ سے شروع ہونے والا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل سے ایوان میں کالی پٹی باندھ کر آئیں گے۔جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان نے نکتہ اعتراض پر شیر اکبر خان نے کہا کہ ہمارے علاقوں سے لوگ محنت مزدوری کے لئے ملائیشیا میں مستقل طور پر مقیم ہیں۔ وہ جب یہاں آتے ہیں تو انہیں انتہائی کم مدت کا ویزہ دیا جاتا ہے انہیں کم از کم پانچ سال کا ویزہ ملنا چاہیے۔نکتہ اعتراض پر شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کا معاملہ 70 سالہ ہے۔ حکومت نے اس حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ ماہ سے کابینہ نے اصلاحات کی منظوری دے دی ہے اور وہ التواء کا شکار ہیں۔ فاٹا ریفارمز کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرکے ہی تکمیل پاکستان ہوگی۔ نظام بدلنے کے لئے ریفرنڈم کی بات کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل چھ لگایا جائے۔ یہ صرف تاخیری حربے استعمال کرنے کی سازش ہے۔ ہم نے چودہ اگست کو اسلام آباد تک لانگ مارچ وقتی طور پر موخر کیا ہے۔ این سی ایچ ڈی کا مسئلہ حل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.