مردم شماری پر سندھ کے عتراضات دور کردئیے ،آصف باجوہ

CensusComission

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر سندھ کےاعتراضات دور کردئیے گئے ہیں، مردم شماری میں ایک چولہے کو ایک گھرانہ تصور کیا گیا ہے، کراچی کے سات دیہی علاقے اب شہری علاقے قرار دے دیے گئے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افغان مہاجرین کو بھی عام آبادیوں میں شمار کیا گیا ہے ، افغان مہاجرین کی 1998 میں گنتی مہاجر کیمپوں میں کی گئی ، 2005 کے بعد افغان مہاجرین آبادیوں میں آگئے۔انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے دوران شہری آبادیوں کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں آبادی کو موضوعات کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے جس کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 ہے۔ صوبوں میں سب سے زیادہ آبادی پنجاب کی ہے جو کہ 11 کروڑ 12 لاکھ 422 ہے، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 ، خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 271 اور بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 ہے۔پنجاب میں ملک کی کل آبادی کا 53 فیصد، سندھ 23عشاریہ 12 فیصد، خیبر پختونخوا میں 14عشاریہ 7 فیصد اور فاٹا 2 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.