تعلیم کے شعبوں میں ہنگامی اقدامات کرنےکی ضرورت ہے‘جان محمد بلوچ

Chairman Baldiya Malir

کراچی جدت ویب ڈیسک تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نجی تعلیمی اداروں میں اے اور Oلیول معیارِ تعلیم اور سرکاری بلدیاتی اسکولوں میں رائج نظام تعلیم اور نجی و بلدیاتی اسکولوں میں سہولیات کا فرق طبقاتی تفریق اور متوسط طبقے کے طالب علموں میں احساس محرومی پیدا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے گزشتہ روز یو سی بھٹائی آباد موریا خان گورنمنٹ ایلمنٹری گرلز اینڈ بوائزاسکول کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پروائس چیئرمین عبدالخالق مروت ، میونسپل کمشنر عمران اسلم، یو سی وائس چیئرمین امانت ضیائ، یو سی چیئرمین اے ڈی سومرو، ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ واثق ظفر ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے اسکولوں میں ہونے والے کام کا بھی جائزہ لیا۔ واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ عالیہ ملیر کی جانب سے 2017 ÷ئ کو تعلیمی سال قرار دیتے ہوئے چیئرمین تعلیمی کمیٹی کی زیر نگرانی بلدیہ ملیر کی مختلف یونین کمیٹیوں میں بلدیاتی اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے کام جاری ہیں ، جن میں سے کئی اسکولوں میں تعمیر و مرمت کے کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ موقع پر موجود معززین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ ملیر نے کہا کہ بلدیاتی اسکولوں کی حالت بہترین بنانے پر خصوصی توجہ ہے ہر یونین کمیٹی میں ایک اسکول کو ماڈل بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اسکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر کر کہ دُہرے تعلیمی معیار کا خاتمہ عمل میں لایا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.