/

چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد خان اور چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی منظوری

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک:وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد خان اور چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کا فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔کابینہ، معاشی صورتحال پر تشویش، پٹرول سبسڈی پر دو ماہ میں 96 ارب خرچ ہونگے، جاری نہیں رکھ سکتے، ملکی قرضے دگنے، تجارتی خسارہ 43 ارب ڈالر، بریفنگ کابینہ کے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیے گئے جبکہ 2 ایجنڈا آئٹمز پیش ہوئے۔اجلاس میں کابینہ کو ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری، امن و امان کی صورتِ حال اور توانائی کے امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔